انوار اسلام |
س کتاب ک |
امام کے دوسرے سلام سے پہلے مقتدی کا قبلہ سے پھرجانا کیسا ہے؟ امام کو سلام اتنا لمبا نہیں کرنا چاہئے کہ مقتدیوں کا سلام درمیان ہی میں ختم ہوجائے ، جو مقتدی امام دورسرا سلام پورا ہونے سے پہلے ہی قبلہ سے ہٹ کر بیٹھ جاتا ہے اس کی نماز فاسد تو نہیں ہوگی لیکن ایسا کرنا مکروہ ہے، جب اس نے پانچ سات منٹ امام کے ساتھ صبر کیا ہے تو چند سیکنڈ اور بھی صبر کرلیا کرے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۶۲، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)