انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مامون کی ولی عہدی اوپر ذکر ہوچکا ہے کہ ہارون الرشید سنہ۱۷۵ھ میں اپنے بیٹے امین بن زبیدہ خاتون کوولی عہد بنایا تھا، افّ وقت امین اور مامون دونوں کی عمر پانچ پانچ سال کی تھی، ایسی چھوٹی عمر میں آج تک کوئی ولی عہد کسی مسلمان فرمانروا نے نہیں بنایا تھا، اب ہارون نے سنہ۱۸۲ھ میں اپنے بیٹے مامون بن مراجل کو جب کہ اس کی عمر بارہ سال کی تھی ولی عہد بنایا، یعنی لوگوں سے اس بات کی بیعت لی کہ امین کے بعد مامون تختِ خلافت کا مالک ہوگا، مامون کا اصل نام عبداللہ اور امین کا اصل نام محمد تھا، جب محمد کوسنہ۱۷۵ھ میں ولی عہد بنایا تھا تواس کوامین کا خطاب دیا تھا اور اب جب عبداللہ کوولی عہد دوم مقرر کیا تواُس کومامون کا خطاب دیا اور خراسان نیز اس کے ملحقہ علاقہ یعنی ہمدان تک کی سندگورنری مامون کی عطا کی، عیسیٰ بن علی گورنرخراسان کی جانب واپس کردیا؛ اسی سال یعنی ۲۷/رجب سنہ۱۸۲ھ کوامام ابویوسف نے جن کا نام یعقوب تھا اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد اور بغداد کے قاضی القضاۃ تھے وفات پائی۔