انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ذبح کےمکروہات (۱)ناخن اوردانت سے ذبح کرنا مکروہ ہے اور جسم سے جڑے ہوئے ناخن اوردانت سے ذبح کرنا حرام ہے۔حوالہ عن رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ… أَفَنَذْبَحُ بِالْقَصَبِ فَقَالَ مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ فَكُلْ لَيْسَ السِّنَّ وَالظُّفُرَ(بخاري بَاب التَّسْمِيَةِ عَلَى الذَّبِيحَةِ وَمَنْ تَرَكَ مُتَعَمِّدًا۵۰۷۴) بند (۲)جانور ذبح کرنے کے بعد جب تک اس کی جان مکمل طور پر نہ نکل جائے اس وقت تک اس کا چمڑا نکالنا یا اس کے جسم کے کسی حصہ کو کاٹنا مکروہ ہے اس سے جانور کو تکلیف ہوتی ہے۔حوالہ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ زَادَ ابْنُ عِيسَى وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَرِيطَةِ الشَّيْطَانِ زَادَ ابْنُ عِيسَى فِي حَدِيثِهِ وَهِيَ الَّتِي تُذْبَحُ فَيُقْطَعُ الْجِلْدُ وَلَا تُفْرَى الْأَوْدَاجُ ثُمَّ تُتْرَكُ حَتَّى تَمُوتَ (ابو داود بَاب فِي الْمُبَالَغَةِ فِي الذَّبْحِ۲۴۴۳) (و) كره كل تعذيب بلا فائدة مثل (قطع الرأس والسلخ قبل أن تبرد) أي تسكن عن الاضطراب(الدر المختار كتاب الذبائح ۶۰۷/۵) بند (۳)آج کل ذبح کے لیے جو مشین استعمال کی جارہی ہیں وہ اگر آلۂ ذبح کے اصول کو پورا کرتی ہو تو اس سے جانور کا ذبح کرنا درست ہے ورنہ نہیں۔حوالہ عن رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ… أَفَنَذْبَحُ بِالْقَصَبِ فَقَالَ مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ فَكُلْ لَيْسَ السِّنَّ وَالظُّفُرَ (بخاري بَاب التَّسْمِيَةِ عَلَى الذَّبِيحَةِ وَمَنْ تَرَكَ مُتَعَمِّدًا۵۰۷۴) بند