انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۱۱)دیوان الانہار اس محکمہ کا کام نہروں کی مرمت ونگرانی کرنا، آب پاشی کے وسائل بڑھانا تھا، نئی نہریں نکالنے میں کاشت کاروں کے سوا امراء اور اہلِ خیر کوآزادی حاصل تھی، کاشت کار یاکسی علاقہ کے باشندے اگرکوئی جدید نہرنکالنا چاہتے تھے تواس نہر کے نکالنے کا نصف خرچ سرکاری خزانہ سے ملتا تھا؛ اگرپانی کی تقسیم میں ایک گاؤں والوں کا دوسرے گاؤں والوں سے کوئی جھگڑا یافساد ہوجاتا تھا تواس محکمہ کے اہلِ کار دخل دے کراس کا فیصلہ کردیتے تھے؛ ورنہ عام طور پرگورنمنٹ کوئی دخل نہ دیتی تھی، کاشت کار آپس ہی میں سب باتیں طے کرلیتے تھے، جدید نہروں کے نکالنے سے حکومت کوصرف یہ فائدہ ہوتا تھا کہ محاصل کی وصولی میں آسانی ہوجاتی تھی اور کاشت کار مال دار اور خوش حال ہوکر محاصل کی ادائیگی میں تامل نہ کرتے تھے۔