انوار اسلام |
س کتاب ک |
ہر موقع پر درود ابراہیمی پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ درود ابراہیمی درود کے افضل ترین الفاظ ہیں، کیونکہ خود رسول اللہ ﷺ نے ہر نماز کے لئے اس درود شریف کا انتخاب فرمایا ہے، اس لئے جن مواقع پر درود شریف پڑھنے کی فضیلت ہے اور حدیث میں ان مواقع کے لئے درود کے کوئی خاص کلمات منقول نہیں ہیں، وہاں درود ابراہیمی کا پڑھنا افضل ہوگا، دعاء کی ابتداء اور انتہاء اور مسجد میں داخل اور نکلتے ہوئے مطلق درود پڑھنے کا حکم ہے، نہ کہ کسی خاص درود کا، اس لئے ان مواقع پر درود ابراہیمی پڑھ سکتے ہیں، جن مواقع پر رسول اللہ ﷺ سے درود کے کوئی خاص کلمات منقول ہیں ان مواقع پر ان کلمات کو پڑھنا افضل ہوگا اور درود ابراہیمی کا پڑھنا درست، جیسے کان بچنے کے موقع پر دعاء منقول ہے اللھم صل علی محمد ذکر اللہ بخیر من ذکرنی ۔ اسی طرح پیر سن ہونے کے موقع پر صلی اللہ علی محمد ﷺ ۔ کا کہنا مروی ہے، تو ان مواقع پر ان ہی کلمات درود کو پڑھنا افضل ہوگا۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۹۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)