انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مرنے کے بعد جلادینے کی وصیت کا حکم؟ مسلمان میت کودفن کرنا فرضِ کفایہ ہے اور اس پراجماع ہے اور مسلمانوں کا شعار ہے؛ اس لئے جب کہ کسی شخص نے وصیت کی کہ مجھے دفن نہ کیا جائے؛ بلکہ جلایا جائے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے دل میں طریقہ اسلام سے نفرت اور طریقہ ہندو کی عظمت تھی؛ نیز اس میں شعار اسلام کا استخفاف بھی ہے؛ لہٰذا اس کومسلمان تسلیم کرنا اور بطریقِ سنت غسل دینا اور کفنانا اور اس پرجنازہ کی نماز پڑھنا درست نہ ہوگا، جس کے دل میں اسلام کی عظمت ہو اور جورسول مقبول ﷺ کوسچا نبی سمجھتا ہو، وہ اس قسم کی جرأت نہیں کرسکتا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۷/۱۲۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)