انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اذرح اور جرباء جزیرۂ عرب کی سرحد پریہ بستیاں پاس ہی پاس واقع تھیں، جن میں یہود آباد تھے اور ان ہی کا غلبہ تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تبوک سے واپس ہوئے تویہاں کے باشندوں نے صلح کی درخواست کی، اہلِ اذرج نے سودینار سالانہ اور اہلِ جربا نے جزیہ کے طور پرکچھ متعین رقم دینے کی خواہش ظاہر کی، اس پرآپ نے ان سے صلح کرلی۔ (فتوح البلدان:۶۶)