انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جب غصہ آئے توکیاپڑھے حضرت سلیمان ابن صرو کہتے ہیں کہ میں آپ ﷺ کی خدمت میں بیٹھا تھا کہ دو آدمیوں میں گالم گلوج ہوئی،ایک کا چہرہ لال ہوگیا اوراس کی رگیں پھول گئیں،تو آپ ﷺ نے فرمایا میں ایسا کلمہ جانتا ہوں اگر وہ اسے پڑھ لے تو غصہ دور ہوجائے۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ (اذکار:۲۵۷) ترجمہ: خدا کی پناہ شیطان مردود سے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں غصہ میں تھی اورآپ ﷺ تشریف لے آئے تو آپ نے میری ناک کو پکڑ کر فرمایا، اے عائشہ یہ کہو: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَاَذْھِبْ غَیْظَ قَلْبِیْ وَاَجِرْنِیْ مِنَ الشَّیْطَانِ (اذکار:۲۵۷) ترجمہ: اے اللہ میرے گناہ معاف فرما،میرے دل کے غصہ کو دور فرما،شیطان سے حفاظت فرما۔