انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جمعہ کی نماز کے لیے حَیَّ عَلَی الْفَلَاح پرکھڑا ہونا درست ہے؟ اصل تویہ ہے کہ جس وقت مکبر حَیَّ عَلَی الْفَلَاحْ کہے اس وقت کھڑا ہونا چاہیے؛ لیکن احادیث میں صفوف سیدھا کرنے کی؛ نیز درمیان میں جگہ نہ چھوڑنے کی بہت تاکید آئی ہے اور عام طور پر لوگ مسائل سے ناآشنا ہیں اس لیے تکبیر شروع ہونے سے پیشتر ہی یعنی خطبہ ختم ہوتے ہی کھڑے ہوکر صفیں سیدھی کرلیجائیں؛ تاکہ تکبیر بھی سب سکون سے سن سکے اور اُس وقت کسی کا شور نہ ۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۳۶۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)