انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دولت بنی بویہ دیلمیہ دیلمیوں نے سنہ۳۲۲ھ سے سنہ۴۴۷ھ تک یعنی قریباً سوا سوسال فارس وعراق پرحکومت کی، ان دیلمیوں نے بہ جائے اس کے کہ کسی بعید ترین صوبہ کوخلیفہ کی حکومت سے جدا کرتے، خود خلیفہ اور صوبہ عراق پراپنا تسلط قائم کرکے حقیقتاً اور معنا خلافتِ عباسیہ کا خاتم کردیا؛ مگرخلیفہ کا نام اور نام کی خلافت باقی رکھی، ان کی وجہ سے خلافتِ عباسیہ کے وقار واعتبار کوصدمہ پہنچا، اس کا حال گزشتہ اوراق میں مجملاً بیان ہوچکا ہے؛ چونکہ یہ لوگ خلافتِ عباسیہ پرمسلط ومستولی ہوگئے تھے اور خلیفہ انہیں کے ہاتھ میں مثل کٹھ پتلی کے تھا؛ لہٰذا خلفاءِ عباسیہ کے سلسلہ میں بنوبویہ کا حال اور ان کی حکومت کی کیفیت مسلسل نام بہ نام بیان کردی گئی ہے، آئندہ اب ان کے تذکرہ کی ضرورت باقی نہیں رہی۔