انوار اسلام |
س کتاب ک |
خطبۂ جمعہ سے متعلق مسائل واحکام ہندوستان میں جمعہ کی نماز درست ہے فقہاء نے لکھا ہے کہ جمعہ قائم کرنے کے لیے امام المسلمین کا اذن (اجازت) ضروری ہے، وہی خطیبِ جمعہ مقرر کرسکتا ہے؛ لیکن یہ اُن ملکوں کے لیے ہے جہاں اسلامی حکومت ہو، جہاں یہ صورتِ حال نہ ہو، جیسا کہ ہمارا ملک ہندوستان، وہاں عام مسلمان جسے جمعہ کا امام وخطیب مقرر کریں، اس کی امامت وخطابت میں جمعہ ادا کیا جاسکتا ہے؛ لہٰذا ہندوستان اور اس جیسے ملک میں مصلیانِ مسجد اور ان کی طرف سے منتخب کمیٹی کا جمعہ قائم کرنا درست ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۳۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۹۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۳۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)