انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** چنگیز خاں کی ممالک اسلامیہ کی طرف توجہ ۶۱۵ھ میں چنگیز خاں فوج لے کر ممالک اسلامیہ کی طرف متوجہ ہوا اور مقام انزار کے قریب پہنچ کر جوجی خان اوکتائی خان اورچغتائی خان تینوں بیٹوں کو انزار کے محاصرے پر مامور کیا اور اق نویان ومنکوبوقا کو خجند اورنباکت کی فوج دے کر روانہ کیا اورخود اپنے چھوٹے بیٹے تولی خان وہمراہ لے کر بخارا کی طرف متوجہ ہوا،مغلوں کے اس حملہ کا حال سُن کر خوارزم شاہ نے ساٹھ ہزار فوج حاکم انزار کی مدد کے لئے روانہ کی اور تیس ہزار سوار بخارا کی طرف بھیجے،دولاکھ دس ہزار فوج سمر قند کی حفاظت پر مامور کی اور ساٹھ ہزار آدمی بُرج اورقلعہ کی تعمیر واستحکام کے لئے مقرر کرکے خود سمر قند سے خراسان کی طرف روانہ ہوا۔