انوار اسلام |
س کتاب ک |
تراویح میں قرآن دیکھ کر سننے پر تفصیلی حکم کیا ہے؟ تراویح پڑھانے والا حافظ ہو اور قرآن سننے والا غیر حافظ ہو اور وہ قرآن مجیددیکھ کر سن رہا ہو، جب وہ قرآن دیکھ کر امام کو لقمہ دے گا تو اس کے لئے قرآن ہاتھ میں اٹھائے گایا آغوش میں رکھے گا یا رحل پر رکھے گا اور بار بار ورق گردانی کرےگا، رکوع کے وقت قرآن مجید ہٹائے گااور دوبارہ اپنی طرف کھینچے گا اور قرآن مجید میں سے سیکھ کر امام کو بتلائے گا یا امام کو سکھلائے گا، تو گویا قرآن مجید معلم اور مقتدی و امام متعلم بنیں گے جس سے عمل کثیر لازم آئے گا، اسی بناء پر نماز فاسد ہوجائے گی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۳۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)