انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ترکان کا شغر فرغانہ کے مشرقی قطعات میں جوترک قبیلے مسلمان ہوگئے تھے؛ انھوں نے دولت سامانیہ کے زوال پذیر ہونے پراپنی حکومت مختارانہ حکومت قائم کی جوسنہ۳۲۰ھ سے سنہ۵۶۰ھ تک قائم رہی، ان میں ایلک خان مشہور حاکم ترکستان ہوا ہے، ان کا دارالحکومت کاشغر تھا، یہ ترکان غز میں سے تھے اور ترکان عثمانی انہیں کے ہم وطن تھے، ترکان سلجوقی کے ظہور وخروج پراکثرترکان غزارمینیا وآذربائیجان کی طرف چلے گئے، ترکان سلجوقی بھی انھیں کے ہم وطن وہم قوم تھے، جوقبائل مغرب کی جانب آوارہ ہوکر چلے گئے؛ انھوں نے بحیرہ قزوین کے اردگرد اپنی حکومتیں قائم کرلی تھیں، جومشرق ہی کی جانب دھکیل دیے گئے تھے؛ انھوں نے مشرقی ترکستان یعنی کاشغر میں حکومت کی بنیاد ڈالی تھی۔