انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اقتداء کے لئے مانع فاصلہ کی مقدار کیا ہے؟ احاطۂ عیدگا کے اندر صفوں کے درمیان فاصلہ صحتِ اقتداء سے مانع نہیں، خواہ کتنا ہی زیادہ ہو، مگر بلا ضرورت درمیان میں خلاء چھوڑنا مکروہ تحریمی ہے، باوجود اس کے پھر بھی نماز ہوجائے گی، البتہ عیدگاہ میں کوئی نالہ ہو تو وہ اقتداء سے مانع ہوگا، جس کی تفصیل عیدگاہ سے باہر صف بندی کے بیان میں آرہی ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۲۷۵، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۲۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۳۱۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)