انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسبوق تکبیر تحریمہ کہتے ہی امام نے سلام پھیر دیا تو کیا حکم ہے؟ جب مسبوق مقتدی نے امام کے سلام سے پہلے امام کی نماز میں شریک ہونے کی نیت سے تکبیر تحریمہ ادا کرلی تو وہ امام کی نماز میں داخل ہوگیا، اس لئے کہ صحتِ اقتداء کے لئے تحریمہ بہ نیتِ اقتداء کہنا کافی ہے، اقتداء کی صحت صرف نیتِ اقتداء کے ساتھ تکبیر تحریمہ کہنے سے ہوجاتی ہے، پس اگر مقتدی کے بیٹھنے سے پہلے امام نے سلام پھیردیا تو مقتدی اسی تکبیر تحریمہ سے مسبوق کی طرح نماز ادا کرے۔ (حاشیہ فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۴۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)