انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عقبہ بن ؓ وہب نام ونسب عقبہ نام تھا، قبیلۂ غطفان سے تھے اوربنو سالم کے حلیف تھے، نسب نامہ یہ ہے :عقبہ بن وہب بن کلدہ بن الجعدہ بن ہلال بن الحارث بن عمرو بن عدی بن حشم بن عوف بن یہثہ بن عبداللہ بن غطفان بن سعد بن قیس بن عیلان اسلام: عقبہ اولیٰ میں اسلام سے مشرف ہوئے،عقبۂ ثانیہ کی بیعت میں بھی شرکت کی،بعض کا خیال ہے کہ یہ انصار میں سب سے پہلے مسلمان ہیں،اسلام لاکر مکہ میں مقیم ہوئے اور مہاجرین کے ہمراہ ہجرت نبوی سے قبل مدینہ آئے اس بنا پر یہ مہاجر بھی ہیں اورانصار بھی۔ غزوات بدر،احد اورتمام غزوات میں شریک ہوئے، غزوۂ احد میں جب آنحضرتﷺ کے سر میں خود کی چند کڑیاں گھس گئیں، تو عام روایت یہ ہے کہ حضرت ابو عبیدہؓ نے اپنے دانت سے کھینچیں ؛لیکن بعض کا خیال ہے کہ اس میں عقبہ بھی ان کے مددگار تھے۔ (ماخوذ از اصابہ :۴/۲۵۴،واسد الغابہ:۳/۲۴۱،۴۲۲،واستیعاب:۲/۵۰۲)