انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بیماری کے وہم کی بناء پرتیمم کیا جاسکتا ہےيا نہیں؟ محض کم ہمتی، سستی اور وہم کوئی چیز نہیں ہے، ہاں اگربار بار کا تجربہ ہوکہ غسل یا وضو کرنے سے بیماری ہوجاتی ہے، یا بیماری میں اضافہ ہوجاتا ہے تو تیمم کی اجازت ہے؛ پھر جب یہ عذر باقی نہیں رہا تو غسل کرلینا لازم ہے؛ تاکہ دوسری نماز باغسل ادا ہو؛ لیکن اگرعذر ایسے وقت ختم ہوا کہ کسی نماز کا وقت نہیں؛ اور غسل بھی نہیں کیا؛ پھرجب دوسری نماز کا وقت آیا تو وہی عذر غسل سے مانع پھر پیش آگیا، تو اب پھرتیمم کرکے نماز ادا کرنا درست ہوگا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۱۷۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)