انوار اسلام |
س کتاب ک |
صفیں درست کرنا کس کی ذمہ داری ہے، امام کی یا مؤذن کی؟ اقامت کا مقصد ہی حاضرین کو متوجہ اور مطلع کرنا ہے کہ اپنے اپنے انفرادی عمل چھوڑ کر جماعت میں شریک ہونے کی تیاری اور صف بندی شروع کردیں، صفوں کی درستگی میں اگر خلل ہو تو امام کی ذمہ داری ہے کہ صفیں درست کرائے، یہ مؤذن کی ذمہ داری نہیں، پچھلی صفوں کو درست کرنے کے لئے اگر کسی شخص کو مقرر کرنے کی ضرورت محسوس ہو تو امام کسی کو بھی مقرر کرسکتا ہے اور صفوں کی درستگی تک نماز شروح کرنے میں تاخیر کرسکتا ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۵۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۴۸، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)