انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مسلم کے قتل کی خبر ملنا ابھی تک حضرت حسین ؓ مسلم بن عقیل کے قتل سے بالکل بےخبر تھے مقام ثعلبیہ میں ایک اسدی سے جو کوفہ سے آرہا تھا مسلم اورہانی کے قتل کا حال معلوم ہوا ،یہ وحشتناک خبر سن کر آپ نے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا، اس اطلاع کے بعد ہوا خواہوں نے ایک مرتبہ پھر سمجھایا اورقسمیں دلا دلا کر اصرار کیا کہ آپ یہیں سے لوٹ چلئے کوفہ میں آپ کا کوئی حامی و مددگار نہیں ہے، یہ سب آپ کے دشمن ہوجائیں گے ؛لیکن مسلم کے بھائی بضد ہوئے کہ خدا کی قسم جب تک ہم اپنے بھائی کا بدلہ نہ لیں گے یا قتل نہ ہوجائیں گے اس وقت تک نہیں لوٹ سکتے،حضرت حسینؓ نے فرمایا جب یہ لوگ نہ ہوں گے تو پھر ہماری زندگی کس کام کی غرض یہاں سے بھی قافلہ آگے بڑھا۔