انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بچوں کے ہر مرض کا تعویذ حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺ حضرات حسنؓ حسینؓ کے لئے استعاذہ(تعویذ ودعاء)پڑھتے ۔ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ (بخاری،باب قول اللہ تعالی واتخذ اللہ،حدیث نمبر:۳۱۲۰) اور فرماتے تھے کہ حضرت ابرہیم علیہ السلام حضرت اسماعیل علیہ السلام کے لئے یہی تعویذ فرماتے تھے۔ ترجمہ: اللہ کے کلمہ تامہ کے ذریعہ پناہ مانگتا ہوں، ہر شیطان سے اوربُرے ارادے کرنے والے سے اور ملامت والی آنکھ سے ( نظر سے)