انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۵)صحیفہ جابر ؓ حضرت جابر بن عبداللہ انصاریؒ (۷۴ھ) مسجد نبوی کے مدرس حدیث تھے،آپ کے پاس بھی حدیث کی ایک دستاویز تھی، محدثین کی ایک بڑی تعداد نے ان سے اس کی روایت لی ہے، حضرت امام احمد بن حنبلؓ (۲۴۱ھ) حضرت قتادہؓ (۱۰۷ھ) کی عجیب قوت حافظہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ صحیفہ جابرؓ ان کے سامنے ایک دفعہ پڑھا گیا تو انہیں یاد ہوگیا،(تذکرۃ الحفاظ علامہ ذہبی،۱،:۱۱۶) حضرت قتادہؓ نے خود بھی فرمایا: "لانا لصحیفۃ جابرا حفظ منی لسورۃ البقرۃ"۔ (تہذیب:۸/۳۵۳) ترجمہ: میں صحیفہ جابر کا سورہ بقرہ سے بھی زیادہ پختہ حافظ ہوں۔ اس سے صحیفہ جابر کی ضخامت کا بھی کچھ اندازہ ہوتا ہے اوراس روایت سے یہ پتہ بھی چلتا ہے کہ پہلی صدی کے آخر میں صحابہ کرامؓ کی یہ تحریرات تابعین کے پاس آچکی تھیں ا ورخاصی معروف تھیں۔