انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** شب آخر میں دعاء کی تاکید حضرت عمرو بن عنبہ ؓ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا، آپ ﷺ فرمارہے تھے: اللہ سے سب سے زیادہ قریب بندہ شب آخر میں ہوتا ہے، اگر تم سے ہوسکے تو اس وقت اللہ کو یاد کرنے والے میں ہوجاؤ۔ (ترمذی:۴۷۹) فائدہ: احادیث وقرآن میں شب آخر کی بڑی اہمیت ہے،خدا کے برگزیدہ مقرب بندے اس وقت اللہ کی یاد میں رہتے ہیں،نماز،ذکر ،تلاوت کی بڑی تاکید ہے،اگر کسی وجہ سے نماز نہ پڑھ سکے تو کم از کم بیٹھ کر ذکر واستغفار ہی کرلے کہ کچھ فضیلت حاصل ہوجائے۔