انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** کہانت عرب میں کاہن لوگ بڑی کثرت سے ہوتے تھے،کاہن وہ کہلاتا تھا جو اسرار کے جاننے اورغیب کی خبروں پر اطلاع رکھنے کا دعویٰ کرے جو گذشتہ حالات کی خبر دے اس کو کاہن اورجو آئندہ حالات کی خبر دے اس کو عراف کہتے تھے،غیب دانی کا دعویٰ کرنے والے مرد بھی ہوتے تھے اورعورتیں بھی،عرب کے کاہنوں افعی،جزیمہ،ابرش،شق،سطیح وغیرہ مشہور کاہن تھے،غیب دانوں کی ایک قسم ناظر کہلاتی تھی جو آئینہ یا پانی سے لبریز طشت پر نظر ڈالتے اورغیب کی باتیں بتاتے یا حیوانات کی ہڈیوں اورجگر وغیرہ اعضاء کو دیکھ کر حکم لگاتے تھے انہیں میں طارقین حصیٰ (سنگریزے پھینکنے والے)اورگٹھلیاں پھینکنے والے بھی تھے،یہ سب کاہنوں کی قسم میں شمار ہوتے تھے،مگر ان کا مرتبہ عراف اورکاہن سے کم سمجھا جاتا تھا ان سے بھی کم رتبہ تعویذ گنڈے والے تھے