انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جنت سے متعلق خواب کی تعبیرات خواب کی تعبیر: کبھی کبھی اللہ تعالیٰ مؤمن کواس کی ایمانی بصیرت کے مطابق اور اعمال صالحہ کے مطابق خوابوں میں جنت کی خوشخبری عطاء فرماتے رہتے ہیں، ذیل میں وہ خواب اور ان کی تعبیریں ذکرکی جاتی ہیں جواکثر طور پر مؤمن کونظر آتے ہیں؛ چنانچہ ترجمہ کامل التعبیر میں ہے: حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بہشت کا دیکھنا حق تعالیٰ کی طرف سے حوشی اور خوشخبری ہے فرمانِ حق تعالیٰ ہے: ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ (الحجر:۴۶) ترجمہ: اس میں سلامتی اور امن کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔ اوراگردیکھے کہ بہشت کے میوے لیے یاکسی نے دیئے اور کھائے تودلیل ہے کہ جس قدر میوے کھائے ہیں اسی قدر علم ودانش اور دین کی خصلت سیکھے گا فائدہ نہ اُٹھائے گا اور اگرکوئی شحص خواب میں حوروں کوبھی دیکھے تودلیل ہے کہ نزع کا وقت اس پرآسان ہوگا اور اگردیکھے کہ بہشت میں مقیم ہے؛ لیکن ویران ہے تودلیل ہے کہ فساد اور گناہ کی طرف مائل ہوگا۔ اور اگر خواب دیکھے کہ بہشت اس پربند کردی گئی ہے تودلیل ہے کہ اس کے ماں باپ اس سے ناراض ہیں اور اگردیکھے کہ بہشت کے پاس جاکر واپس ہوا ہے تودلیل ہے کہ موت کی بیماری میں گرفتار ہوگا؛ لیکن شفاء پائے گا۔ اگردیکھے کہ فرشتے ہاتھ پکڑ کر اس کوبہشت میں لے گئے ہیں اور وہ وقت پرطوبیٰ کے سائے میں بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ دونوں جہاں کی مراد پائے گا، فرمانِ حق تعالی ٰہے: طُوبَى لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ (الرعد:۲۹) ترجمہ:ان کے لیے خوشخبری اور اچھا ٹھکانہ ہے۔ اوراگرد یکھے کہ اس کوشراب اور دودھ کے پینے سے منع کیا ہے تویہ اس کے دین کی تباہی کی دلیل ہے، فرمانِ حق تعالیٰ ہے: مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ (المائدۃ:۷۲) ترجمہ: اور جوشخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرے گا تواللہ نے اس پربہشت کوحرام کردیا ہے۔ اگردیکھے کہ بہشت کے میوے اس کوکسی نے دیئے ہیں تودلیل ہے کہ اس کواس کے علم سے حصہ ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ بہشت میں آگ ڈالی ہے تودلیل ہے کہ کسی کے باغ سے حرام کی چیز کھائے گا اور اگردیکھے کہ حوض کوثر سے پانی پیا ہے تودلیل ہے کہ دشمن پرفتح پائے گا اور اگردیکھے کہ اس کوبہشت کا محل ملا ہے تودلیل ہے کہ معشوق دل آرام یاکنیز اس کوملے گی اور اس سے نکاح کرے گا۔ حضرت جابر مغربی نے فرمایا ہے کہ اگردیکھے کہ رضوان داروغہ بہشت اس کے برابر خوش وخرم ہے تودلیل ہے کہ کسی سے خرم وشادماں ہوگا اور نعمت پائے گا، فرمانِ حق تعالیٰ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ (الزمر:۷۳) ترجمہ:تم پرسلام ہو، خوش رہو، اس میں ہمیشہ کے لیے داخل رہو۔ اوراگر دیکھے کہ اچھی بلند جگہ پرہ ہے کہ بہشت کی صورت ہے اور وہ جانتا ہے کہ بہشت ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ عادل کے ساتھ یاامیر کے ساتھ یابزرگ عالم کے ساتھ ہمنشین رہے گا اور اگردیکھے کہ بہشت کی طرف جاتا ہے تودلیل ہے کہ راہِ حق پررہے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ خواب میں بہشت کا دیکھنا نووجہ پرہے: اوّل علم، دوم زہد، سوم احسان، چہارم خوشی، پنجم بشارت، ششم امن، ہفتم خیر وبرکت، ہشتم نعمت، نہم سعادت۔ اگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بہشت میں ہے تودلیل ہے کہ دونوں جہاں کی مرادیں پائے گا اور اس کے ہاتھ سے بہت سی خیرات ہوگی؛ اگرمصلح دیکھے تودلیل ہے کہ بیماری یابلامیں ہوگا؛ چنانچہ اہلِ بہشت کا ثواب پائے گا اور عالم ہوگا اور لوگ اس کے علم سے نفع پائیں گے۔ (کامل التعبیر المعروف، تعبیر الرؤیہ، ترجمہ مولانا محمد رفیق)