انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دور اول میں حدیث سے مراد اسلام کے پہلے دور میں حدیث کا لفظ حضورﷺ کی تعلیمات کے لیے عام استعمال ہوتا تھا، قرآن کریم کے ساتھ ساتھ حدیث کے الفاظ بھی دینی سر چشمہ ہدایت کے طور پر عام رائج تھے۔ (۱)آنحضرتﷺ نے خود بھی اپنی تعلیمات کے لیے لفظ حدیث استعمال فرمایا۔ (۲)آپ کے سامنے بھی یہ الفاظ ان معنوں میں استعمال ہوتے رہے۔ (۳)صحابہ کرام بھی اسے ان معنوں میں استعمال کرتے رہے۔ (۴)تابعین اور ائمہ مجتہدین کے ہاں بھی اس لفظ کا استعمال عام رہا اور ان تمام امور پر قرن اول کی قوی شہادتیں موجود ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ حدیث سر چشمہ ہدایت کے طور پر کسی دور متاخر کی ایجاد نہیں، یہ لفظ اسلام کے دور اول میں اپنی اسی دینی دلالت کے ساتھ پوری طرح شائع اور موجود رہا ہے۔