انوار اسلام |
س کتاب ک |
ایک ہی مجلس میں استاذ کا کئی طلبہ سے ایک ہی آیتِ سجدہ سننے سے کتنے سجدے واجب ہوں گے؟ ایک استاذ طلبہ کو قرآن مجید کی تعلیم دیتے ہیں، جماعت بندی کی وجہ سے پوری جماعت اپنے استاذ کو ایک ہی سبق سناتی ہے، سبق میں بعض مرتبہ سجدۂ تلاوت کی آیت بھی ہوتی ہے، ہر طالب علم اپنی اپنی باری میں وہی ایک آیت پڑھتا ہے اور استاذ اپنی جگہ بیٹھ کر سب کا سبق سنتے ہیں، مذکورہ صورت میں استاذ پر اور اسی طرح جماعت کے جو بالغ بچے ہیں ان سب پر ایک ایک ہی سجدۂ تلاوت واجب ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۰۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۳۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔احسن الفتاویٰ:۴/۶۴، زکریا بکڈپو، دیوبند)