انوار اسلام |
س کتاب ک |
جریان کے مریض کے لیے غسل کا حکم اگر بغیر کسی شہوت کے منی خارج ہوجاتی ہو، تو یہ بیماری ہے، اس سے غسل واجب نہیں ہوتا؛ البتہ وضو واجب ہوجاتا ہے؛ اگر جریان کا اس قدر غلبہ ہوکہ اس سے بچکر نماز کی ادائیگی دشوار ہو، تو نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد وضو کرلیں اور جب تک کوئی دوسرا ناقضِ وضو پیش نہ آئے، وقت ختم ہونے تک انزال کے باوجود نماز ادا کرتے رہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۵۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)