انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ولادت کے بعد غسل اور نماز كا كيا حكم ہے؟ ولادت کے بعد جو خون آتا ہے، اسے نفاس کہتے ہیں، نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے؛ لیکن ہمیشہ چالیس دن ہی خون آنا ضروری نہیں؛ اگرچند دن خون آکر پاک صاف ہوجائیں، تو اب غسل کرکے نماز ادا کرنی چاہیے؛ اگرچالیس دن تک نماز نہ پڑھیں تو خون بند ہونے کے بعد جو ایام گزرے ہیں، ان میں نماز نہ پڑھنے کا گناہ ہوگا اور قضاء واجب ہوگی۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۱۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱/۲۸۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۴۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)