انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شیخ یوسف العجمی الکورانیؒ (۱)عزیز ترین چیز فقیر کے نزدیک وقت ہے اور دنیا داروں کے نز دیک سب سے محبوب ترین چیز ان کا مال ہے ، پس اگر وہ ہمارے لئے مال کو خرچ کریں گے تو ہم بھی ان کے لئے اپنا وقت صرف کریں گے ۔ (فائدہ)چونکہ ہر بزرگ کی شان اور رنگ الگ الگ ہوتا ہے اس لئے جب شیخ یوسف نے دیکھا کہ دنیا دار آ کر لا یعنی باتوں میں ہمارا وقت ضائع کرتے ہیں تو ایسی شرط لگادی کہ زیادہ نہ آنے پائیں، اور اگر آئیں بھی تو فقراء کی خدمت کریں تاکہ ان کو اجر و ثواب ملے او ر آخرت کا نفع ہو ورنہ بےکار وقت ضائع کرنے سے کیا فائدہ ، " ع ہرگلے را رنگ و بوئے دیگر است " یعنی ہر پھول کا رنگ اور اس کی خوشبو الگ الگ ہوتی ہے ، اسی طرح بزرگانِ دین کا حال بھی ہے ۔