انوار اسلام |
س کتاب ک |
آئینہ دار مسجد میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ مسجد کے اندر گنبد کے نچلے حصہ میں مغربی، جنوبی اور شمالی دیواروں پر ایسے شیشے کے بیل بوٹے تیار کرائے گئے ہوں جس میں چہرہ اور عکس نظر آتا ہے، ایسی مسجد میں نماز جائز ہے ، نمازی کو چاہئے کہ نظر نیچی رکھے تاکہ خشوع حاصل ہو اور دھیان نہ بٹنے پائے ، ورنہ اگر اس طرف توجہ کی اور خشوع نہ رہا تو نماز مکروہ ہوگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۶۷۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۴۱۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)