انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عبدالمطلب کی وجہ تسمیہ ہاشم نے مدینہ کے ایک سردار کی لڑکی سے شادی کی اس کے بطن سے ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام شیبہ رکھا گیا،یہ لڑکا ابھی بچہ ہی تھا کہ ہاشم کا انتقال ہوگیا اوراُن کا بھائی مطلب مکہ کا حکمران ہوا، ہاشم کا بیٹا شیبہ مدینہ میں پرورش پاتا رہا، جب مطلب کو معلوم ہوا کہ ہاشم کا بیٹا جوان ہوگیا ہے تو وہ اپنے بھتیجے کو لینے کے لئے خود مدینہ گیا، جب مطلب اپنے بھتیجے شیبہ کو لے کر مکہ میں داخل ہوا تو یہاں کے لوگوں نے غلطی سے یہ سمجھا کہ یہ نوجوان مطلب کا غلام ہے،مطلب کو جب اس غلط فہمی کا حال معلوم ہوا تو اس نے لوگوں سے کہا کہ یہ میرا بھتیجا اورہاشم کا بیٹا ہے مگر لوگ اُس کو عبدالمطلب ہی کے نام سے پکارتے رہے،آخر شیبہ بن ہاشم کا نام عبدالمطلب ہی مشہور ہوگیا،عبدالمطلب کے اخلاق، عزت وشہرت سب اپنے باپ ہاشم کا نمونہ تھے،امیہ کے بیٹے حرب کو عبدالمطلب کا اثر واقتدار گراں گذرا اوراس نے بھی اپنے باپ کی طرح عبدالمطلب کو مقابلہ کے لئے دعوت دی،دستور کے موافق اس مرتبہ بھی منصف مقرر ہوا اوراس نے فیصلہ عبدالمطلب ہی کے حق میں دیا، اس فیصلہ نے بنی امیہ اوربنی ہاشم کے درمیان عداوت کو اوربھی بڑھادیا،عبدالمطلب کے زمانہ میں حبش کی فوج نے اپنے ایک سردار ابرہہ کے زیر کمان چڑھائی کی ،یہی فوج اصحاب فیل کے نام سے موسوم ہوئی ہے جو قدرتی اورآسمانی عذاب سے ہلاک وبرباد ہوئی ہے۔