انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نمازِ تراویح کے متفرق مسائل اور احکام تراویح کے لئے عورتوں کا مسجد میں جانا کیسا ہے؟ بعض مساجد میں عورتوں کے لئے بھی تراویح کا انتظام ہوتا ہے، مگر امام ابوحنیفہ کے نزدیک عورتوں کا مسجد میں جانا مکروہ ہے، ان کا اپنے گھر پر نماز پڑھنا مسجد میں قرآن مجید سننے کی بہ نسبت افضل ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۶۸، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ عثمانی:۱/۵۱۶، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۴۱۳،کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)