انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سانپ بچھو وغیرہ سے حفاظت حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت اقدس میں آیا اور کہا میں ساری رات نہ سو سکا،اے اللہ کے رسول ﷺ آپ ﷺ نے پوچھا کس وجہ سے؟ اس نے کہا اس وجہ سے کہ رات بچھو نے کاٹ لیا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا اگر تم صبح کو یہ کلمات پڑھ لئے ہوتے تو کوئی چیز تم کو ضرر نہیں پہنچا سکتی تھی۔ اَعْوذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ (ابوداؤد:۵۴۴،موطا:۵۶۲:عمل الیوم للنسائی) ترجمہ: میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے کلمات تامہ سے مخلوق کی برائیوں سے۔