انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
میت کو لے جانے اور دفنانے سے متعلق مسائل واحکام نماز جنازہ کے بعد دُعا کرنا چاہئے یانہیں؟ نماز جنازہ خود دُعاء ہے، دوبارہ ہیئت میں تبدیلی یعنی دفن سے پہلے دُعاء کرنا احادیث سے ثابت نہیں، تدفین کے بعد دُعاء کی جاسکتی ہے کہ یہ حدیث سے ثابت ہے، قبر کے سرہانے اور پائتی سورۂ بقرہ کا پہلا اور آخری رکوع پڑھنا بھی حدیث میں منقول ہے، اس لئے اسے پڑھنا چاہئے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۸۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۷۰۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۷/۱۰۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)