انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسافر کی نماز کے متفرق مسائل واحکام مسافر ،مقیم کے پیچھے قضاء نماز میں اقتداء کیوں نہیں کرسکتا ؟ مسافر کی نماز میں وقت کے اندر تبدیلی کی صلاحیت ہے، مثلاً اقامت کی نیت کرلے تو بجائے دو کے چار پڑھے گا، اسی طرح مقیم کی اقتداء کرلے تو امام کی متابعت میں چار پڑھنا ضروری ہوگا، لیکن وقت ختم ہوجانے پر دو رکعت متعین ہوجاتی ہیں، اس لئے مقیم ہونے کے بعد بھی دو رکعت ہی قضاء کرے گا، لہٰذا وہ مقیم کی اقتداء نہیں کرسکتا کیونکہ امام کا قعدۂ اولیٰ فرض نہیں ہے، جبکہ مسافر مقتدی کے حق میں قعدۂ اولیٰ فرض ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۷۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)