انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جماعت اور صف کے متفرق مسائل واحکام غیر مسجد میں بدون عذر جماعت قائم کرنا کیسا ہے؟ غیر معذور کے لئے مسجد کی جماعت میں حاضری ضروری ہے، محلہ میں ہوتے ہوئے بلا عذر گھر میں جماعت کرنے سے جماعت کا ثواب نہیں ملےگا، بلکہ یہ فعل بدعت اور مکروہ تحریمی ہے، بالخصوص اس کی عادت بنالینے میں کراہتِ شدیدہ ہے، البتہ محلہ کی مسجد کی جماعت کسی عذر سے فوت ہوگئی تو گھر میں ادا کرنے سے بھی جماعت کی فضیلت حاصل ہوجائےگی۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۲۷۱، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۶/۴۱۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۲۷۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)