انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نمازی کے سامنے والا شخص اپنی جگہ سے ہٹ کر جاسکتا ہے یا نہیں؟ جس کے پیچھے کسی نے آکر اپنی نماز شروع کردی وہ اگر اپنی ضرورت کے لئے وہاں سے ہٹ جائے تو یہ فعل ممنوع نہیں، اور حضرت عائشہ صدیقہؓ کی روایت سے استشہاد ہے کہ میرے پیچھے حضور اکرم ﷺ نماز ادا فرماتے اور میں کھسک جایا کرتی تھی، یہ روایت صحاح کی ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۶۰۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۴۰۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)