عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۱۴)بعض ناواقف لوگ حجرِ اسود کو بوسہ دیتے وقت اس طرح درود پڑھتے ہیں ’’اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ نَبِیٍّ قَبْلَکَ o ‘‘ان الفاظ سے کفر کامفہوم نکلتا ہے اس لئے اس کو ہر گز نہ پڑھا جائے ، درود شریف کو جو الفاظ مشہور اور صحیح ہیں وہ پڑھے جائیں ۴؎ (اور بھی بہت سی نئی نئی بدعات ومنکرات آج کل جاری ہوگئی ہیں پس ان سب سے بچنا اور سنت طریقہ کے مطابق عمل کرنا چاہئے ،مؤلف) طواف کے متفرق مسائل (۱) اگر کسی شخص نے طواف میں آٹھ چکر کئے یعنی ایک چکر زیادہ کرلیا خواہ وہ طواف فرض ہو یعنی طواف ِ عمرہ یا طوافِ زیارت ہو یا واجب ہو یعنی طوافِ صدر یا طوافِ نذر ہو یاسنت ہو یعنی طوافِ قدوم ہو یا کوئی نفلی طواف ہو، اگر طواف کرنے والے کو اس آٹھویں چکر کے شروع کرتے وقت یہ گمان تھا کہ وہ ساتواں چکر ہے پھر اس کو معلوم ہوا اور یقین ہوگیا کہ وہ آٹھواں چکر ہے تو اس چکر کے شروع کرنے سے اس پر دوسرا طواف لازم نہیں ہوگا کیونکہ وہ مظنون یعنی اس شخص کی مانند ہے جو اپنے اوپر طواف لازم ہونے کے گمان سے طواف شروع کرے پھر جب ظاہر ہوجائے کہ اس پر کوئی طواف نہیں ہے اور وہ اس طواف کو توڑدے تو اس پر کچھ لازم نہیں ہوتااور اگر اس کو شروع میں معلوم ہے کہ یہ آٹھواںچکر ہے لیکن محض وہم یا وسوسہ کی بنا پر اس کو کرلیا تو اس چکر کو شروع کرتے وقت اس کی نیت میں ترددہونے کی وجہ سے اس مسئلہ میں فقہا کا اختلاف ہے اور صحیح یہ ہے کہ احتیاطاً اس پر اس دوسرے طواف کے بھی سات چکر پورے کرنا لازم ہے کیونکہ اس نے اپنے اوپر لازم کرتے ہوئے اس چکر کو شروع کیا ہے اور شروع میں جانتا ہے کہ