عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مالدار کے لئے بھی جائز ہے جیسا کہ فقیر کے لئے جائز ہے جیسا کہ خانیہ میں ہے کہ اگر خرید تے وقت بکری دُبلی تھی پھر اسکی بعد موٹی ہوگئی تو جائز ہے ۱؎ (۲۳)مذکورہ عیب کی وجہ سے اس جانور کی قربانی اس وقت جائز نہیں ہے جبکہ یہ عیوب اس جانور میں قربانی کرنے سے پہلے موجود ہوں لیکن اگر ذبح کے وقت ان عیوب میں سے کوئی عیب پیدا ہوجائے مثلاً ذبح کرتے وقت پاؤں ٹوٹ جائے یا آنکھ میں چھری لگ جائے تو استحساناً جائز ہے ۲؎ پس ذبح کے وقت جانور کے مضطرب ہونے سے جو عیب پیدا ہوجائے اس سے قربانی کے جائز ہونے میں کوئی نقصان نہیں آتا ۳؎(یہ مسائل عالمگیری وشامی وبدائع وخانیہ کی کتا ب الاضحیہ سے لئے گئے ہیں ،مؤلف) ہدی کو پٹّہ ڈالنا، اشعار کرنا اور ہانکنا : (۱)ہدی کی پہچان کے لئے پٹہ ڈالنا اور عرفات کی طرف لے جانا وغیرہ کوئی چیز واجب نہیں ہے بلکہ ہدئ شکر یعنی تمتع وقران کی ہد ی اور نفلی ونذر کی ہدی کی تقلید یعنی اس کے پٹہ ڈالنا سنت ہے لیکن اگر پٹہ نہ ڈالے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے اور دمِ جنایات ودمِ احصار کی ہدی کے پٹہ ڈالنا سنت نہیں ہے کیونکہ یہ گناہ کی جزا ہے اس لئے اس کو چُھپانا مستحب ہے جیسا کہ قضا نماز کا چھپاکرادا کرنا مستحب ہے لیکن اگرپٹہ ڈالے تو جائز ہے اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں اور بکری کے پٹہ ڈالنا ہمارے فقہا کے نزدیک مطلقاً سنت نہیں ہے ( اس لئے بکری کو پٹہ نہ ڈالے) اور جس ہدی کو پٹہ ڈالے اس کو اپنے ساتھ عرفات لے جانا مستحسن ہے اور جس اونٹ یاگائے وغیرہ کو پٹہ نہ ڈالے اس کو ہمراہ لے جانا مستحسن نہیںہے.............لیکن بکری وغیرہ کو پٹہ نہیں ڈالا جاتا اس کی باوجود اس کو اپنے ہمرا ہ عرفات لے جانا مستحسن ہے اگر ہدی کو کسی کے ہمراہ بھیجے تو سنت یہ ہے کہ اس کو اپنے