عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
گے۔ ملائک (فرشتے ) حوریں (بڑی بڑی آنکھوں والی خوبصورت بہشتی خادم عورتیں) اور غلام (خوبصورت نفیس ولطیف بہشتی خادم لڑکے ) طرح طرح کے تماشے کریں گے اور خوشیاں منائیں گے، رسول اکرم ﷺکے ہمر کاب ستر ہزار چست وچالاک اور باکما ل زیب وزینت کو تل براق ہوں گے اور نورانی فرشتے باگیں پکڑ کر چلیں گے اور تمام ملائک میں خوشی کا غلغلہ بلند ہوگا۔ بہشت میں پہنچ کر بہشتی اللہ تعالیٰ کی حمد (تعریف ) کریں گے اور کہیں گے کہ اللہ تعالی کا فرمان حق ہے اَلحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی صَدَقَنَا وَعدَہ‘ وَاَورَثَنَا الَارضَ نَتَبَوّاُ مِنَ الجَنَّۃِ حَیثُ نَشَآئُ فَنِعمَ اَجرُ العٰملِینَ O ( الزمر: ۷۴) ’’اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ سچا کیا اور ہم کو اس سرزمین کا مالک بنایاکہ ہم جنت میں جہاں چاہیں مقام کریں۔ سو کیا خوب بدلا ہے عمل کرنے والوں کا‘‘ پھر اللہ تعالیٰ نبی کریم ﷺ سے ارشاد فرمائے گا کہ اپنی امت کو بہشت کے دائیں طرف لے آئیں۔ آنحضرت ﷺ تشریف لاکر بسم اللہ پڑھیں گے۔ تب بفضلہ تعالیٰ جنت کے دروازے کھل جائیں گے۔ آنحضرت ﷺ بہشت میں قدم رنجہ فرمائیں گے اور پیچھے پیچھے مومنین اللہ تعالیٰ کی حمدکرتے ہوئے داخل ہوں گے۔ بہشت کے آٹھ درجے ہیں جس کاہر درجہ دوسرے سے اعلیٰ ہے۔ ہر مؤمن اپنے مرتبہ کے موافق ان کو حاصل کرے گا۔ (۱) دارالخلد۔ یہ عالم لوگوں کے واسطے ہے۔ اس کی بنیاد خالص چاندی کی ہے۔ (۲) دارالسلام، جو فقیروں اور صابروں کا مقام ہے، یہ تمام سرخ یا قوت کا بنا ہواہے (۳) دارالمقام جو مالدار شکر گزاروں کا مقام ہے، یہ سونے کا بناہو اہے (۴) عدن یہ عابدوں، زاہدوں، غازیوں اماموں اور اہل سخاوت کے لئے بنایا گیا ہے اور سبز زمرد کا بنا ہواہے۔ (۵) دارالقرار، مروارید سے بنایا گیاہے جس میں حافظ اور عالم قیام کریں گے (۶) جنت النعیم یہ لعل وزمرد سے بنا ہواہے جو شہیدوں اور مؤذنوں کے لئے ہے (۷) جنت