عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
نکہ اہل سنت وجماعت کے نزدیک تقلید فرض اور تقلید شخصی واجب ہے یہ لوگ بھی تقلید سے خالی نہیں مگر وہ اپنے نفس کی تقلید کرتے ہیں اور جس مسئلے کو جس امام کے ہاں سے چاہتے لیتے اور مجتہد مستقل ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں: وَاتَّبَعَ ھَوَاہُ وَکَانَ اَمرُہ‘ فُرُطاًO (الکہف:۶۸) ’’اور وہ اپنی نفسانی خواہش پر چلتا ہے اور اس کاحال حد سے گزر گیاہے‘‘ کا مصداق ہوکر گمراہ ہوئے اللہ تعالیٰ ہدایت دے۔ آمین۔ علم عقائد میں اہل سنت وجماعت کے دوا مام ہیں:۔ ۱۔ ابومنصور ماترید رحمتہ اللہ علیہ جو کہ تین واسطوں سے امام ابو حنیفہ ؒ کے شاگرد ہیں۔ ماترید سمر قند کے قریب ایک گاؤں ہے وہاں کے رہنے والے تھے اور ۳۳۳ھ میں فوت ہوئے۔ عقائدکے مسائل اختلافیہ میں حنفی امام ابومنصور ؒ کے تابع ہیں اس لئے ماتریدی کہلاتے ہیں۔ ۲۔ ابو الحسن اشعری رحمتہ اللہ علیہ یہ بھی تقریباً اُسی زمانے کے ہیں، مسئلہ تکوین وغیرہ چند مسائل میں ان دونوں کا آپس میں اختلاف ہے، باقی ہر مسئلے میں متفق ہیں۔ مسائل اختلافیہ میں شافعیہ ان کے تابع ہیں اس لئے اشعریہ کہلاتے ہیں۔ ان بہتر گمراہ فرقوں کے دوزخی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ دوزخ میں داخل ہوں گے اور عذاب پائیں گے۔ یہ مراد نہیں کہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور ہمیشہ کا عذاب اٹھائیں گے کیونکہ یہ ایمان کے منفی اور کفار کے ساتھ مخصوص ہے اور ان کا باہم اختلاف جزئیات عقائد میں ہے اصل الاصول میں سب متفق ہیں سب اہل قبلہ ہیں اور ایک ہیں اس لئے حب تک وہ دینی ضروریات اوریقینی وقطعی ثبوت والی چیزوں کا انکار یا شک نہ کریں اور احکام شرعیہ کے متواترات کو رد نہ کریں کافر نہ کہلائیں گے۔ علمانے کہا کہ اگر ننانوے وجہ کفر کی ہوں اور ایک وجہ اسلام کی پائی جائے اس کو بھی مسلمان کہنا چاہئے اور کفر کا حکم نہ