عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سنت ہووی اور اس کا لوٹانا بہتر ہے، سور کا گوشت اور اس کے بال و ہڈی وغیرہ اس کی ساری چیزیں نجاستِ غلیظہ ہیں۔ اکہرے کپڑے میں ایک طرف مقدارِ معافی سے کم نجاست لگے اور اس کی دوسری طرف ساریت کر جائے اور ہر طرف مقدار سے کم ہو لیکن دونوں کا مجموعہ اسے بڑھ جائے تو بھی وہ کم سمجھی جائے گی اور معاف ہوگی، ہاں اگر کپڑا دوہرا ہو یا دو کپڑوں کو ملا کر اس مقدار سے بڑھ جائے تو وہ زیادہ سمجھی جائے گی اور معاف نہ ہوگی۔ ۱۔ یعنی صحیح قول کی بنا پر ریح پاک ہے اگر چہ اس سے وضو واجب ہوجاتا ہے۔ نجاستِ مخففہ: (ہلکی نجاست) اور وہ چوتھائی کپڑے سے کم معاف ہے چوتھائی کپڑے کے حساب میں اختلاف ہے بعضوں نے کہا ہے کہ کپڑے کے اس طرف کی چوتھائی کا اعتبار ہے جہاں نجاست لگی ہو جیسے دامن اور آستین اور کلی اور اگر بدن پر ہو تو اس عضو کی چوتھائی کا اعتبار ہے جس پر نجاست ہے جیسے ہاتھ اور پائوں، یہی صحیح ہے اور اسی پر فتویٰ ہے اور بعضوں نے کا ہے کہ کل بدن اور کپڑے کا چوتھا حصہ شمار کیا جاتا ہے اگر چہ بڑا ہی کیوں نہ ہو، اسی کو بعضوں نے ترجیح دی ہے اور فتویٰ کا لفظ مختار اور راحج پر مقدم ہے اس لئے صحیح یہ ہے کہ کپڑے یا بدن کے اس عضو یا حصہ کی چوتھائی کا اعتبار ہے جس پر نجاست لگی ہے۔ نجاست کے خفیہ یا غلیظہ ہونے کا حکم کپڑے اور بدن میں جاری ہوتا ہے پانی یا دیگر پتلی چیزوں میں جاری نہیں ہوتا یعنی اگر ان میں گرے تو کل ناپاک ہوں گی اگر چہ نجاست کا ایک ہی قطرہ گرے جب تک وہ پانی وغیرہ جاری نہ ہو یا کثیر نہ ہو جیسا کہ پہلے بیان ہوا۔ گھوڑے (۱) اور حلال جانوروں کا پیشاب اور حرام پرندوں کی بیٹ نجاستِ خفیہ