عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پر واجب نہیں ہوئی اوراگر پہلی کوبیچ ڈالا اوردوسری کو ذبح کیا تب بھی اس کے لئے کافی ہے، یہ حکم اس وقت ہے جبکہ دونوں کی قیمت برابر ہے یا دوسری کی قیمت پہلی کی قیمت سے زیادہ ہے کہ اس صورت میں اس پر اور کچھ واجب نہیں ہے لیکن اگر پہلی ہدی کی قیمت دوسری سے زیادہ ہے توجس قدر دوسر ی کی قیمت کم ہے اس قدر رقم صدقہ کرنا واجب ہے ۱؎ ۔اس بارے میں ہدئ تمتع ونفلی ہدی کا حکم برابر ہے جیسا کہ فتح القدیر میں ہے اور اگر ہدی کی بجائے قربانی کاجانور ہواور باقی صورت مذکورہ بالاکی طرح ہوتو مالدارپر ان دونوں میں سے کسی ایک کا ذبح کرنا واجب ہے اور فقیر پر دونوں کا ذبح کرنا واجب ہے۔ جیسا کہ فتاویٰ ہند یہ ( عالمگیری) اور بدائع وغیر ہما میں ہے کیونکہ فقیرپر دونوں جانوروں کو قربانی کی نیت سے خرید نے کی وجہ سے دونوں کی قربانی واجب ہوجائے گی جیسا کہ ہمارے اصحاب سے یہ ظاہر الروایت ہے اور مذہب کی عام معتبر کتابوں میں اسی طرح مذکور ہے ۲؎ ذبح ادا ہونے کی شرائط : ہدی کا ذبح ادا ہونے کی یہ شرطیں ہیں:۔ (۱)( قربت وثواب کی نیت سے ذبح کرنا کیونکہ ذبح کبھی محض گوشت حاصل کرنے کے لئے اور کبھی قربت کے لئے ہوتا ہے اس لئے جب تک قربت (ثواب وعبادت ) کی نیت سے نہ ہو قربت کے لئے واقع نہیں ہوگا ۳؎ پس اگر کسی حصہ دار کی نیت محض گوشت کھانے کی ہوگی تو سب حصہ داروں کی طرف سے جائز نہیں ہوگی اوران کے ذمہ سے ہدی ساقط نہیں ہوگی ۴؎ (۲) ہدی کی نیت سے ذبح کرنا تاکہ قربانی سے ممتاز ہوجائے بلکہ قران یا تمتع وغیرہ جس قسم کی ہدی ہے خاص طور اس کی نیت کرنا بھی شرط ہے کیونکہ ہدی کی بہت سی قسمیں