عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
طوافِ زیارت وطوافِ وداع کے شرائط وارکان وواجبات وغیرہ مطلق طواف کے بیان میں مذکورہیں البتہ طوافِ وداع کی میں شرائط سے بعض وجوب کی شرائط ہیں اور بعض شرائطِ جو ازوصحت ہیں ،شرائطِ جوازوصحت تووہی ہیں جو طوافِ مطلق کی ہیں اس کی شرائطِ وجوب یہ ہیں (۱) وہ شخص آفاقی ہو (۲) اس کا حج پوار ادا ہوگیا (۳) مکلف ہونا (۴) غیر معذور ہونا۔ وجوب وصحتِ عمرہ کی شرائط عمرہ کے واجب اور صحیح ہونے کی شرائط وہی ہیں جو حج کی ہیں سوائے وقت کے کہ تمام سال عمرہ کرنے کاوقت ہے ۔ رکنِ عمرہ (۱) عمرہ کا طواف عمرہ کا رکن ہے ۔ فرائضِ عمرہ (تعداد ۲) (۱) احرام عمرہ (۲) طوافِ عمرہ، عمرہ کے احرام میں بھی حج کے احرام کی طرح نیت اور تلبیہ دو فرض ہیں اور اس کے رکن یعنی طواف کی شرائط سوائے وقت کے وہی ہیں جو حج کی ہیں۔