عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ مکروہ تنزیہی: جس کے نہ کرنے میں ثواب ہو اور کرنے میں عذاب نہ ہو، اور یہ جواز کے دائرے میں ہے اور کراہت طبعی رکھتا اور سنت غیر موکدہ کے بالمقابل ہے، ۲۔ مکروہ تحریمی: یہ قریب حرام کے لئے اور یہ دلیل ظنی سے ثابت ہوتا ہے، اگر چہ اشد ضرورت میں یہ بھی جائز ہے، یہ واجب کے بالمقابل ہے۔ پس اس کا انکار کرنے والا فاسق اور بغیر عذر کرنے والاگنہگار اور عذاب کا مستحق ہوگا۔ حرام وہ ہے جس پر ممانعت کا حکم پایا جائے اور جواز کی دلیل نہ ہو، پس یہ فرض کی طرح دلیل قطعی سے ثابت ہوتا ہے اس کا منکر کافر اور بے عذرکرنے والا فاسق اور سخت عذاب کا مستحق ہے۔ حلال جس میں ممانعت کی وجہ نہ پائی جائے اور یہ حرام کے بالمقابل ہے سنت موکدہ کے بالمقابل ’’اسائت‘‘ ہے یعنی جس کاکرنا برا اور التزام پر مستحق عذاب ہوتا ہے اور مستحب کے بالمقابل‘‘خلاف اولیٰ‘‘ ہے کہ نہ کرنا بہتر تھا مگر کر لیا تو کچھ مضائقہ وعتاب نہیں۔ فرض کی دو قسمیں ہیں:۱۔ فرض عین وہ ہے جس کاکرنا ہر ایک پر ضروری ہے اور جس پر وہ لازم ہے جب تک اس کو ادانہ کرے اس کے ذمے سے نہیں اترتا، جیسے پنج وقتی اورجمعے کی نماز اور روزئہ رمضان المبارک، زکوٰۃ، حج وغیرہ۔ ۲۔ فرض کفایہ وہ ہے کہ بعض لوگوں کے ادا کرنے سے باقی کے ذمے سے بھی اتر جائے گا لیکن اگر کوئی ادا نہ کرے تو سب گنہگار ہوں گے جیسے جنازہ کی نماز وغیرہ۔ اسی طرح سنت موکدہ علی الکفایہ بھی ہے جس کی مثال رمضان المبارک کے اخیر عشرہ کااعتکاف ہے۔ فرائضِ اسلام کا بیان