عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جگہ اس سے مراد مسجد حرام اور مکہ معظمہ کے قبرستان کے درمیان ایک جگہ ہے جہاں مکہ معظمہ میں داخل ہونے کے وقت دعا مانگنی مستحب ہے ۔… مَروہ : بیت اﷲ شریف کے شرقی شمالی گوشہ کے قریب ایک چھوٹی سی پہاڑی ہے جس پر سعی ختم ہوتی ہے ۔…مُزدلفہ : منیٰ اور عرفات کے درمیان ایک میدان ہے جو منیٰ سے تین میل مشرق کی طرفہ ، عرفات سے واپسی پر حاجی رات یہاں گزارتے ہیں ۔… مسجدِ خیف : منیٰ کی بڑی مسجد کا نام ہے جو منیٰ کے شمالی جانب پہاڑ سے متصل ہے ۔… مسجدِ نمرہ : عرفات کے کنارے پر ہے ۔… مطاف : طواف کرنے کی جگہ جو بیت اﷲ شریف کے چاروں طرف ہے ۔… معتمر : عمرہ کرنے والا۔… مفرد : صرف حج کرنے والا ۔… مقامِ ابراہیم : یہ ایک جنتی پتھر ہے جس پر کھڑے ہوکر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بیت اﷲ شریف کو تعمیر کیا تھا یہ مطاف کے مشرقی حصہ پر منبر اور زمزم کے درمیان ایک قبہ میں رکھا ہوا ہے ، اس پتھر پر حضرت خلیل اﷲ علیہ السلام کے دونوں مبارک قدموں کا نشان بن گیا ہے ، روایتوں میں ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے فرزندِ ارجمند حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کو دیکھنے مکہ معظمہ آتے تھے تو اونٹ سے اسی پتھرپر اترتے تھے اور جب واپس جانے لگتے تو اسی پتھر پر کھڑی ہوکر اونٹ پر سوار ہوتے تھے ۔… مکی : مکہ کا رہنے والا۔… ملتزم : حجرِ اسود اور بیت اﷲ شریف کے دروازے کے درمیان کی دیوار جس پر لپٹ کر دعا مانگنا مسنون ہے ۔…منیٰ : مکہ معظمہ سے تین میل مشرق کی طرف ایک قصبہ ہے جہاں قربانی اور رمی کی جاتی ہے ، یہ حدود ِ حرم میں داخل ہے موقف : ٹھہرنے کی جگہ ،حج کے افعال میں اس سے مراد میدانِ عرفات یا مزدلفہ میں ٹھہرنے کی