عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
چھیدنا او ربالی بلاق پہنا نا۔ کسی کے نام کابازو پر پیسہ باندھنا یا گلے میں ناڑا ڈالنا۔ چوٹی رکھنا۔ بدھی پہناناکسی کے نام کا فقیر بنانا۔ علی بخش، حسین بخش، عبد النبی وغیرہ نام رکھنا(ایسے نام جس میں اضافت عبد کی خدا کے سوا کسی اورکی طرح ہو درست نہیں اگرچہ صرف اس قسم کے نام رکھنے سے شرک کا حکم نہ ہوتا لیکن اس احتمال کے سبب سے کہ عبد سے مراد خادم ومطیع ہے مگربوئے شر ک سے ایسانام خالی نہیں، علی بخش میں بھی علی مشترک ہے درمیان اسم خدا اور اسم علی مرتضی ٰ ؓ کے اور عوام علی مرتضیٰ کے نام کو جانتے ہیں اور یہ نہیں جانتے کہ خدا کانام بھی علی ہے اس لئے اس میں شرک کااحتمال ہے علی ٰ ہذا لقیاس حسین بخش وغیرہ میں بھی شرک کا وہم پایا جانا واضح ہے اس لئے ایسے نام رکھنے سے پرہیز کرناچاہئے) کسی جانور پر کسی بزرگ کانام لگا کر اس کا ادب کرنا کسی بزرگ کانام وظیفے کے طور پر جپنا، تصویر رکھنا خصوصاً کسی بزرگ کی تصویربرکت کے لئے رکھنا اور اس کی تعظیم کرنا، کسی چیز کو اچھوتی سمجھنا محرم کے مہینے میں پان نہ کھانا، لال کپڑا نہ پہننا، بی بی کی صحنک مردوں کو نہ کھانے دینا،یوں کہنا کہ خدا اور رسول چاہے گا تو فلاں کام ہوجائے گا، یا یہ کہنا کہ اوپر خدا نیچے تم، کسی کو شہنشاہ یا خداوندِ خدا ئیگان کہنا وغیرہ یہ سب امور شرک ہیں جن میں اکثر شرک فی العادۃ ہیں۔ شرک کی اور بھی بہت سی باتیں پائی جاتی ہیں وہ سب مندرجہ بالا اصولوں اورمثالوں پر قیاس کرلی جائیں۔ بدعت کا بیان کفر اور شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ بدعت ہے۔ تعریف بدعت: بدعت اُن چیزوں کو کہتے ہیں جن کی اصل شریعت سے ثابت نہ ہو یعنی قرآن مجید اورحدیث شریف میں اس کاثبوت نہ ملے اور رسول اللہ ﷺ اورصحابہ کرام ؓاور