عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
غسل کے بیان پرمقدم کیاجاتاہے کیونکہ یہ غسل کا جز بھی ہے اور اس کی بکثرت ضرورت پیش آتی ہے۔ (کبیروغیرہ مترتباً) وضو کابیان اس بیان میں وضو کے فضائل حکمتیں اورفائدے معنی اور اس کے ارکان (فرائض) وسنن ومستحبات، آداب ومکروہات اوروضو کو توڑنے والی چیزیں وغیرہ تفصیل کے ساتھ ترتیب وار بیان کی جاتی ہیں۔ (مولف) فضائلِ وضو ۱۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷺنے صحابہ کرام ؓ سے ارشاد فرمایا کیا میں تمھیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس کے سبب اللہ تعالیٰ خطائیں محو فرمادے اور درجات بلند کردے، صحابہ ؓنے عرض کیا ہاں یارسول اللہ ! آپنے فرمایا جس وقت وضو کرنا ناگوار ہوتاہے (مثلاًبیماری یاسردی میں) اس وقت کامل وضو کرنا اور مسجدوں کی طرف قدموں کی کثرت اور ایک نماز کے بعددوسری نماز کاانتظار کرنا۔ اور اس کا ثواب ایساہے