عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دل کی صفائی ،گناہوں کا معاف ہونا آخرت میں بڑا اجر و بلند مرتبہ حاصل ہونا، فرشتوں کی صفت سے متصف ہونا اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہونا وغیرہ ہے۔ روزہ کی خوبیاں: روزہ کی بہت سی خوبیاں ہیں ان میں سے چند یہ ہیں:۔ (۱) اللہ تعالیٰ کی نعمت یعنی مفطرات ثلاثہ کو یاد کرکے ان کا شکر ادا کرتا ہے اس لئے کہ چیزیں اپنے اضداد سے پہچانی جاتی ہیں پس جب روزہ میں ان سے رک رہ تو ان کی قدر معلوم ہو کر روزہ داران نعمتوں کا شکر ادا کرے گا۔ (۲) تقوی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اس لئے کہ جب روزہ دار اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لئے حلال چیزوں سے رکا رہنے پر فرنبرداری اختیار کرتا ہے تو حرام سے بچنے کے لئے بدرجہ اولیٰ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کرے گا اور اللہ تعالیٰ کے فرمان لعلکم تتقون میں اسی طرف اشارہ ہے ۔ (۳) روزہ سے گناہوں کی طرف بلانے والی خواہشات و نفسانیات ٹوٹتی ہیں۔ (۴) روزہ دارملائکہ روحانیہ کی صفت کے ساتھ متصف ہوتا ہے (اس لئے کہ فرشتے کھانے پینے اور ہر قسم کی لذات سے پاک ہیں اور وہ ہر وقت عبادت الہی میں مشغول رہتے ہیں)۔ (۵) روزہ رکھنے سے فقرا کے حال اور ان کی تکلیف کا علم حاصل ہوتاہے پھر وہ ان پر رحم کرتا ہے ار ان کو کھلاتا پلاتا ہے ۔